19 مارچ ، 2012
فیصل آباد… فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں ملزم کی ضمانت مسترد کرنے پر وکیل کا سول جج پر مبینہ تشدد ،گالیاں دیں اورحملہ کردیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جج اظہر علی نے آج ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ڈکیتی کے ایک ملزم کی ضمانت مسترد کی تو وکیل محسن نویل نے جج پر مبینہ طورپرحملہ کردیا۔ انہیں گالیاں اورمبینہ طورپر ان پر تشددشروع کردیا جس پر جج اظہرعلی نے عدالتی عملے کی مدد سے وکیل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا لیکن بعد میں ساتھی وکلانے وکیل کو چھڑالیا اورمتعدد وکلا نے پھر سے جج کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے جج کے کپڑے پھٹ گئے۔واقعے کے خلاف سیشن کورٹس میں ججوں نے احتجاجا کام چھوڑ دیا ہے۔