19 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آپریشن کے باعث مقامی آبادی کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ جلوزئی میں قائم آئی ڈی پی کیمپ میں ایک ہفتے کے دوران تیرہ ہزار784خاندانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کے مطابق باڑہ میں آپریشن کے باعث مقامی لوگ بڑی تعداد میں محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جلوزئی آئی ڈی پی کیمپ میں باڑہ کے علاقوں اکاخیل، ملک دین خیل، سپاہ، قمر دین خیل اور ستوری خیل کے تیرہ ہزار784خاندانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جن میں سے 6142خاندانوں کو کیمپ میں جگہ فراہم کردی گئی ہے جبکہ 7642خاندانوں نے اپنے عزیز و اقارب کے پاس پناہ لے رکھی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کیمپ میں مقیم تمام آئی ڈی پیز کو خیمے اور امدادی پیکیج فراہم کردیا گیا جبکہ کیمپوں سے باہر مقیم خاندانوں کو بھی راشن دیا جائے گا۔