پاکستان
19 مارچ ، 2012

کوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں، معمولات زندگی اور پروازیں متاثر

کوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں، معمولات زندگی اور پروازیں متاثر

کوئٹہ…وادی کوئٹہ گرد و نواح اور اندرون بلوچستان گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں جبکہ شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وادی کوئٹہ اور اس کے گرد ونواح میں اتوار کی شام سے ہی آسمان پر مٹی کے بادل امڈ آئے تھے، اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی تھیں جو پیر کی صبح شدت اختیار کر گئی اور آسمان پر مٹی کی سرخی مائل لہر بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بالخصوص دمہ کے مریض گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہوائیں بچوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے ٹھیک نہیں ہیں۔ قلعہ عبداللہ،خاران،نوکنڈی مستونگ،قلات اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ،کئی علاقوں میں سائن بورڈ گر گئے،اور درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں گردآلود ہواوٴں کا سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔اس کا سلسلہ جنوب مغربی علاقے ایران سرحد سے شروع ہوا جو بڑھتا ہوا دیگر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔کوئٹہ میں گرد آلود موسم کے باعث کراچی اور اسلام آباد سے آنے اور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :