پاکستان
19 مارچ ، 2012

وزیرمواصلات بلوچستان کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ

وزیرمواصلات بلوچستان کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ

کوئٹہ… بلوچستان کے وزیرمواصلات علی مددجتک کیخلاف سرکاری اہلکارکے گھرپرفائرنگ کروانے کامقدمہ سریاب تھانہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے وزیرمواصلات علی مددجتک اورانکے ساتھیوں کیخلاف محکمہ سی اینڈڈبلیوکے ایکسین امیرحمزہ نے سریاب تھانہ میں مقدمہ درج کروایاہے کہ صوبائی وزیراورانکے ساتھیوں نے گزشتہ شب جائنٹ روڈپرواقع ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیوکے گھرپرفائرنگ کی تھی جس سے انکے گھراورگاڑی کونقصان پہنچاہے جس پرپولیس نے وزیرعلی مددجتک پرزیر دفعہ 324,،337,147,148,سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔صوبائی وزیرعلی مددجتک سے انکاموقف جاننے کیلئے جیونیوز نے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔علی مددجتک بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی ہیں۔

مزید خبریں :