18 ستمبر ، 2013
کراچی…لیاری امن کمیٹی کے راہنماظفربلوچ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ،قاتلانہ حملے میں ان کا ایک ساتھی جس کا نام محمد علی بتایا گیا ہے زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق لیاری کے بزنجوچوک پرلیاری امن کمیٹی کے راہنماظفربلوچ آج کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے کسی ضروری میٹنگ میں محو گفتگو تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر آنے والے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ سے ظفر بلوچ ہلاک اور ان کا ساتھی زخمی ہو گئے۔