پاکستان
18 ستمبر ، 2013

حکومت پی آئی اے ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے،پرویز رشید

 حکومت پی آئی اے ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے،پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران نے پرویز رشید کو پی آئی اے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو یقین دلایا کہ حکومت پی آئی اے ملازمین کے مسائل سے آگاہ ہے۔حکومت کی جانب سے کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھایاجائے گا جو ملازمین کے مفاد میں بہتر نہیں ہوگا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ضرور کئے جائیں گے جس سے ادارے کو درپیش مشکلات اور بحران کا خاتمہ ہو۔

مزید خبریں :