پاکستان
18 ستمبر ، 2013

ظفر بلوچ کاقتل ،وزیراعلیٰ سندھ نے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی

ظفر بلوچ کاقتل ،وزیراعلیٰ سندھ نے 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے ظفر بلوچ کے قتل کی مکمل رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری میں ظفر بلوچ کے قتل کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ظفر بلوچ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جیو نیوز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں ظفر بلوچ کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، اور قاتل جتنے بھی چالاک ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچیں گے، انہوں نے کہا ظفر بلوچ ایک سمجھدار اور اچھے انسان تھے۔

مزید خبریں :