پاکستان
19 ستمبر ، 2013

سی آئی ڈی سندھ کی دہشت گردوں کی تفصیلات پر مبنی نئی ریڈ بک جاری

سی آئی ڈی سندھ کی دہشت گردوں کی تفصیلات پر مبنی نئی ریڈ بک جاری

کراچی…سی آئی ڈی سندھ نے دہشت گردوں کی تفصیلات پر مبنی نئی ریڈ بک جاری کردی ہے۔ ریڈ بک میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 94 دہشت گردوں کے نام شامل ہیں۔ سی آئی ڈی سندھ کی ریڈ بک کے چھٹے ایڈیشن میں مختلف کالعدم مذہبی تنظیموں اور دیگر گروپوں کے انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی تفصیلات درج ہیں۔ مطلوب دہشت گردوں کی تصویریں، حلیے اور کارروائیوں کی تفصیلات بھی ریڈ بک میں درج ہیں۔ مجموعی طور پر 13 مختلف کالعدم مذہبی تنظیموں اور دیگر گروپوں کے انتہائی مطلوب98 دہشت گردوں کے نام ریڈ بک میں شامل کیے گئے ہیں۔ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق فرقہ وارانہ کالعدم تنظیموں سے ہے جو کراچی اور سندھ بھر میں ہونے والی مختلف دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :