انٹرٹینمنٹ
19 ستمبر ، 2013

”پاکستان آئیڈل“ملک میں ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لائے گا

”پاکستان آئیڈل“ملک میں ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لائے گا

کراچی …موسیقی کا مقبول ترین رئیلٹی شو ڈیڑھ سو ممالک میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب پاکستا ن میں ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لائے گا۔ اگر آپ کی عمر ہے15 سے 30 سال کے درمیان ہے،سروں سے لگاوٴ بھی ہے اور شہرت کی بلندیوں کو چھوناچاہتے ہیں تواپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لایئے ۔جی ہاںٍ!جیوٹی وی کو مسحور کن آوازوں اور متاثرکن نوجوانوں کی تلاش ہے۔ہاں!یہ وہ پلیٹ فارم ہیجو نوجوانوں کو شناخت اوران کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے گا۔ پاکستان آئیڈل کو آفیشلی لانچ کردیا گیا ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے؟دنیائے موسیقی میں اپنی نوعیت کا یہ مقبول ترین رئیلٹی شواب پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو وہ ینگ ٹیلنٹ دے گاجو لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہے ۔پاکستان آئیڈل بن گیا ہے ہر دل کی آواز،جو بدلے گا ملک کے کونے کونے سے آنے والے بہت سوں کی زندگی۔جہاں عوام ہی بنیں گے جج اور چنیں گے اپناپاکستان آئیڈل ۔

مزید خبریں :