پاکستان
19 مارچ ، 2012

وزیراعظم کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوٴں کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوٴں کا اجلاس

اسلام آباد … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی تازہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں قمر زمان کائرہ، نوید قمر، خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، نذر محمد گوندل، نیئر حسین بخاری، رضا ربانی اور دیگر شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے سپریم کورٹ کو لکھے گئے تحریری جواب کے بعد ممکنہ طور پر پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :