20 ستمبر ، 2013
نئی دہلی…بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو مسلم فسادات کے بعد کرفیو نافذ کردیاگیا ہے مدھیا پردیش کے ضلعے ہردہ میں ایک جوہڑ میں گائے کی سرکٹی لاش ملنے پر کشیدگی پھیل گئی۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور گھروں کو آگ لگا دی ، پولیس نے پر حالات قابو پانے کے لیے کرفیو لگادیا، کچھ روز قبل اتر پردیش میں نسلی فسادات کے دوران 38 افراد مارے گئے تھے۔