پاکستان
21 ستمبر ، 2013

وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں پانچ نکاتی یوتھ پروگرام کا اعلان متوقع

وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں پانچ نکاتی یوتھ پروگرام کا اعلان متوقع

اسلام آباد…وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کر رہے ہیں توقع ہے کہ وزیراعظم نوجوانوں اورطالب علموں کے لیے کئی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا قوم سے یہ دوسرا خطاب ہوگا جس میں امکان ہے کہ ان کی جانب سے یوتھ پروگرام کے تحت پانچ نکاتی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس پانچ نکاتی پروگرام کے تحت ہر سال نوجوانوں کی فلاح کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جائیں گے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے قرضے دیے جائیں گے جن پر کوئی منافع نہیں لیا جائے گا۔تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو دس سے بیس لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا جس سے وہ کاروبار شروع کرسکیں گے۔ملک کے پسماندہ علاقوں کے ہونہار طالبعلموں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف دیے جائیں گے۔تعلیم مکمل کرنے والے نوجوانوں کو ضروری تربیت حاصل کرنے لیے ایک سال تک انٹرن شپ پروگرام کے تحت ماہانہ 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ملک کے تمام علاقوں میں طلبا کو پنجاب کی طرز پر بلا تفریق لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ امکان ہے کہ یوتھ پروگرام کے تحت ہر سال 22ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :