21 ستمبر ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے بائی پاس پرعید کے روز فائر نگ سے دس افراد کے قتل کی تفتیش انجام پر نہیں پہنچ سکی۔ایسا کیوں ہوا اور پولیس کا کیا کہنا ہے۔ کوئٹہ کی جامعہ فاروقیہ کے باہرنامعلوم افراد نے دشمنی کی آگ بجھانے کیلیے عید کی نماز پڑھ کر نکلنے والوں پرقیامت ڈھادی تھی۔اندھادھند فائرنگ سے گیارہ بے گناہوں کو موت کی نیندسلادیااور تیس سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ سابق صوبائی وزیرعلی محمد جتک کے ساتھ ملزمان کی دشمنی کانتیجہ تھا جس میں سابق وزیرمعجزانہ طور پر بچ گئے اوران کے نامزدکردہ کچھ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔