پاکستان
21 ستمبر ، 2013

اوباما نواز شریف باضابطہ ملاقات جلد متوقع ہے، تر جمان وہائٹ ہاؤس

 اوباما نواز شریف باضابطہ ملاقات جلد متوقع ہے، تر جمان وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن…امریکی وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں صدر بارک اوباما اور وزیراعظم نوازشریف کی باضابطہ ملاقات کا امکان ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بین رہوڈز نے صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع تعاون پر مبنی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت مستقبل قریب میں نوازشریف اور بارک اوباما کی باضابطہ ملاقات کے لئے پْرامید ہے۔ اس سلسلے میں موزوں وقت کے تعین کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں کی باضابطہ ملاقات طے نہیں ہے لیکن یہ قوی امکان ہے کہ دونوں رہنما اقوام متحدہ میں ایک دوسرے سے ملیں گے۔

مزید خبریں :