پاکستان
21 ستمبر ، 2013

لاہور : عالمی یوم امن کے حوالے سے طلبا اور دیگر تنظیموں کی امن واک

لاہور : عالمی یوم امن کے حوالے سے طلبا اور دیگر تنظیموں کی امن واک

لاہور … عالمی یوم امن کے حوالے سے لاہور میں طلباء، سول سوسائٹی اور اقلیتی تنظیموں نے امن واک کی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عالمی یوم امن کے حوالے سے شاہدرہ سے راوی پل تک ہونے والی امن واک میں طلباء اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے پیغامات لکھے تھے ، شرکاء نے موجودہ حالات میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری جانب مال روڈ پر پاکستان کرسچین سوسائٹی کے ارکان اور طلباء جمع ہوئے اور پاکستان اور دنیا بھر میں امن کی بات کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ توجہ امن قائم رکھنے پر دینی چاہئے۔

مزید خبریں :