21 ستمبر ، 2013
کراچی … سندھ کی جیلوں میں جیمرز لگانے سے متعلق وزیر جیل خانہ جات کے اعلان پر عمل نہ ہوسکا، منظور وسان کہتے ہیں اگر جیل میں قیدیوں سے موبائل فون ملا توجیل سپرنٹنڈنٹ کو ہی جیل میں ڈال دیا جائے گا، صوبے کی جیلوں کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں جس کے باعث تمام تر حفاظتی اقداامات کئے گئے ہیں۔ سندھ پیپلز سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ جیل میں قیدیوں سے موبائل فون برآمد ہونے کی صورت میں متعلقہ جیل کے سپر ڈینڈنٹ کو ہی جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا کر ان پر جیل ملازمین کیلئے فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔