21 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے الگ الگ ملاقات کی۔وزیرا عظم کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امورپر بات کی گئی۔ وزیر اعظم نے عزم ظاہر کیا کہ ملکی حدود کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کو ہر طرح کے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم سے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے بھی ملاقات کی جس کے دوران سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور استعداد کار پر غور کیا گیا۔