21 ستمبر ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں چارجڑوا ں بچوں کی پیدائش، دو بیٹے اور دو بیٹوں کی پیدائش کی دوہری خوشی سے خاندان پھولے نہیں سما رہا۔ فیصل آباد کے نجی اسپتال میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 383 ج ب کے رہائشی محمد وسیم کی اہلیہ سمیرا بی بی کو زچگی کے لئے لایا گیا ، جہاں اس نے چار جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق پیدا ہونے والے دونوں بیٹے اور ایک بیٹی صحت مند ہیں تاہم ایک بچی کا وزن کم ہونے کی وجہ سے اس کی حالت نازک ہے ، چاروں بچوں کو نرسری یونٹ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ وسیم اور اس کے ہاں پہلی مرتبہ دو بیٹے اور دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے جس پر خوش ہیں تاہم ایک بچے کی حالت نازک ہونے پر یشانی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔