پاکستان
21 ستمبر ، 2013

متنازع ڈیم کی تعمیر ،پاکستان کا انڈس واٹر کمیشن بھارت روانہ

متنازع ڈیم کی تعمیر ،پاکستان کا انڈس واٹر کمیشن بھارت روانہ

لاہور…دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے تعمیر کئے جانیو الے چار متنازع ڈیمز پر بات چیت کیلئے انڈس واٹر کمیشن واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگیا۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مرزا آصف بیگ نے کہا کہ بھارت نے دریائے چناب پر متنازع چار ڈیمز پاکستان کو اعتماد میں لیے بغیر تعمیر کئے ہیں۔ انڈس واٹر کمیشن اس معاملے پر بھارت کو اپنے تحفظا ت سے آگاہ کریگا، بھارت نے اس حوالے سے مناسب جواب نہ دیا تو پاکستان عالمی مبصرین سے رجوع کریگا۔

مزید خبریں :