پاکستان
21 ستمبر ، 2013

وزیر اعظم کا خطاب،نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کیلئے 6اسکیمو ں کا اعلان

وزیر اعظم کا خطاب،نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کیلئے 6اسکیمو ں کا اعلان

اسلام آباد…وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک وقوم کے مفادات کاتقاضہ ہے کہ نوجوانوں کوخودکفیل بنایاجائے اوران کے لئے خودانحصاری کے مواقع پیداکئے جائیں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے مختلف اسکیمیں بنائی ہیں جن میں سے6 پروگرام فوری طور شروع کئے جائیں گے جس سے نوجوان استعفادہ کرسکیں گے،یہ اسکیمیں پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے ہوں گی۔قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ان اسکیموں کوشفاف بنانے کیلئے عوام کی تجاویزکی ضرورت ہے جبکہ وفاقی کابینہ ان اسکیموں کی منظوری دے چکی ہے۔ پسماندہ علاقوں کے طلبہ کی فیس حکومت دیگی، اس مقصد کیلئے ایک ارب20کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں،آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنیوالوں کوفیس اورماہانہ پیسے دیے جائینگے۔تعلیمی اداروں سے16سال تعلیمی ڈگری کیحامل نوجوانوں کوعملی تربیت دی جائیگی۔ آج کے دور میں طالب علموں کے لئے کمپیوٹر بنیادی ضروت بن گیا اس ضروت کے احساس کے پیش نظر ایک ا سکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ وطالبات کولیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے،جن اقدامات کا آج اعلان کررہاہوں یہ ہمارے منشورمیں شامل تھے۔ایک اسکیم چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے ہوگی جو مالی طورپرکمزورہیں اور اس اکیم کے تحت سودنہیں ہوگا،اس اسکیم کے تحت5لاکھ سے20لاکھ روپے تک قرض دیے جائیں گے، جس میں50فیصدقرضے خواتین کیلئے مختص ہوں گے۔وزیراعظم نے ان اسکیموں کی تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.pmo.gov.pk کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ کے علاوہمختلف ذرائع سے بھی آپ تک تفصیلات پہنچائی جائیں گی۔

مزید خبریں :