پاکستان
21 ستمبر ، 2013

جامعہ پنجاب میں مبینہ دہشتگرد کی موجودگی کا انکشاف،کوائف طلب

جامعہ پنجاب میں مبینہ دہشتگرد کی موجودگی کا انکشاف،کوائف طلب

لاہور… پنجاب یونیورسٹی میں ایک اور مبینہ دہشتگرد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے طالب علم فاروق خان کے کوائف طلب کرلیے ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فاروق خان ہاسٹل نمبر 3 میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا اور اس نے کمرہ نمبر 114 الاٹ کرارکھاتھا ، خفیہ اداروں نے فاروق خان کے کوائف طلب کر لئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق تین ستمبر کو ہوسٹل نمبر ایک سے گرفتار مبینہ دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ فاروق خان اسکا مدد گار ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فاروق خان پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کا طالب علم ہے۔

مزید خبریں :