پاکستان
21 ستمبر ، 2013

مری سے گرفتار ملزمان کا تعلق سنی تحریک سے ہے،ڈی آئی جی ساوٴتھ خالد شیخ

مری سے گرفتار ملزمان کا تعلق سنی تحریک سے ہے،ڈی آئی جی ساوٴتھ خالد شیخ

کراچی…ڈی آئی جی ساوٴتھ خالد شیخ نے کہا ہے کہ مری سے گرفتار ہونے والے 14 ملزمان کا تعلق سنی تحریک سے ہے جبکہ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے بھی گرفتار شدگان کو اپنا کارکن تسلیم کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ خالد شیخ کا کہنا تھا کہ مری سے گرفتار ملزمان کے خلاف قتل ، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے گرفتارشدگان کو اپنے کارکن تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سے گرفتار تمام افراد ہمارے ساتھی ہیں۔کارکنوں کو اپنی مدد آپ کے تحت خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :