پاکستان
21 ستمبر ، 2013

گوجرانوالہ : تاوان لینے کے باوجود 11 سالہ بچے کو قتل کرنے والا عزیز نکلا

گوجرانوالہ : تاوان لینے کے باوجود 11 سالہ بچے کو قتل کرنے والا عزیز نکلا

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں تاوان وصول کرنے کے باوجود 11 سالہ بچے کو قتل کرنے والا اسکا عزیز نکلا ۔پولیس نے مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او گوجرانوالہ راجہ رفعت مختار نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ سات ستمبر کو شاہین آباد سے 11 سالہ عتیق کو اغواء کرکے 12 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا، ملزمان نے ڈھائی لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد عتیق کو قتل کرکے لاش ملتان کے کھیتوں میں پھینک دی ۔ ملزمان کو فون کالز پر ٹریس کیا گیا ایک ملزم اکمل ہلاک ہونے والے بچے کا قریبی عزیز نکلا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ عتیق کو چھوڑنا چاہتے تھے لیکن میرے دیگر ساتھیوں نے ذور ڈالا کہ یہ بچہ تمام کو پھنسا دے گا جس پر گلہ دبا کر اسکو پہلے روز ہلاک کر دیا، ملزم اکمل کے تمام ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید خبریں :