21 ستمبر ، 2013
لاہور…پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہ نور بلوچ کی ہالی ووڈ فلم TORN ٹورن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم کی کہانی امریکی اور پاکستانی نژاد امریکی مسلم فیملی کے گرد گھومتی ہے جن کے بیٹے حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ حادثے کا ذمہ دار مبینہ طور پر مریم یعنی ماہ نور بلوچ کا بیٹا ہوتا ہے جس کے باعث دونوں فیملی کے درمیان دوریاں بڑھ جاتی ہیں۔فلم امریکی اورپاکستانی اشتراک سے بنائی گئی ہے اور دنیا بھر میں 18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔