21 ستمبر ، 2013
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سوات کا دورہ کیا اور خوازہ خیلہ میں فوجیوں سے ملاقات کی،،آرمی چیف نے میجرجنرل ثناء اللہ اور دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دورہ سوات کے دوران خوازہ خیلہ میں فوجیوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے اپر دیر میں شہید ہونیوالے جنرل ثنااللہ اور دوسرے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔آرمی چیف نے جنرل ثناء اللہ اور دوسرے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور آرمی چیف نے ملکی دفاع کے فریضہ ادا کرنے والے جوانوں کے بلند حوصلے اور پختہ عزم کو سراہا۔