19 مارچ ، 2012
کراچی … مبینہ طور پرجرائم پیشہ افراد اور جوئے کے اڈوں پر پولیس نے عثمان آباد میں چھاپہ مارا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ جس کے بعد علاقے کی خواتین نے چھاپوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ایس ایس پی چوہدری اسلم اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے نبیل گبول کے خلاف نعرے لگائے اور الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار ان کے گھر سے قیمتی سامان اٹھا کرلے گئے۔