19 مارچ ، 2012
لاہور … سنی تحریک کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ مہران بینک اسیکنڈل امانت میں خیانت کی بدترین مثال ہے اور قومی سرمائے میں خیانت کے مجرموں کو عبرتناک سزا دینا ضروری ہے۔ وہ لاہور میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل حاجی حنیف طیب کی ہمشیرہ کی عیادت کے بعد گفتگو کررہے تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ اسمبلیاں امیروں کا کلب بن چکی ہیں اور پوری پارلیمنٹ میں ایک بھی غریبوں کا نمائندہ نہیں ہے، اگر عوامی مسائل حل نہ ہوئے تو خونیں انقلاب آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نیٹو سپلائی کی بحالی کی تجویز مسترد کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے۔