پاکستان
19 مارچ ، 2012

آرمی چیف کی برطانوی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی برطانوی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں

راولپنڈی … چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے برطانیہ میں اہم سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے دورہ برطانیہ میں وزارت دفاع، خارجہ اور دولت مشترکہ دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے برطانوی وزیر مملکت برائے دفاع نک ہاروے، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سر کم ڈاروچ اور برطانوی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان مارک سڈویل سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق جنرل کیانی نے برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے دو طرفہ دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل آرمی چیف کو ہارس گارڈ پریڈ میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :