19 مارچ ، 2012
سری نگر … کشمیری رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ میمو سے متعلق اتنا کچھ جانتا ہوں کہ سارا تنازع حل ہوسکتا ہے، میرے بیان سے سامنے آنے والے سچ کا برصغیر کے لوگوں کو انتظار ہے۔ رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک نے کہا ہے ہے پاکستان میں میمو سے متعلق بہت کچھ جانتا ہوں، اگر عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے تو میرے بیان سے سچ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے سامنے آنے والے سچ کا برصغیر کے لوگوں کو انتظار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میمو کمیشن کے سامنے میری پیشی اس معاملے کو حل کراسکتی ہے۔ واضح رہے کہ منصور اعجاز نے میمو کمیشن کے سامنے بیان دیا تھا کہ انہوں نے کشمیری رہنما یاسین ملک سے راکے چیف کی ملاقات کرائی ہے، جس کے بعد یاسین ملک کی جانب سے ان کی بیوی مشعل ملک کے ذریعے درخواست دائر کی گئی تھی کہ انہیں بھی اس معاملے میں کمیشن میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔