کھیل
20 مارچ ، 2012

اپنے کیے پر شرمندہ ہوں،نوجوان کرکٹرز سٹے بازوں سے محتاط رہیں،عامر

اپنے کیے پر شرمندہ ہوں،نوجوان کرکٹرز سٹے بازوں سے محتاط رہیں،عامر

کراچی …اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ نوجوان پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، اپنے مداحوں سے ایک بار پھر معافی مانگتا ہوں۔صرف پاکستان میں ہی نہیں، دنیا بھر میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں،ابرطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو مشورہ ہے کہ اگر کچھ غلط لگے تو دوسروں کو ضرور بتائیں،بک میکرز دوستی بڑھا کر، تحفے تحائف دے کر کھلاڑیوں کو پھنساتے ہیں،انھوں نے کہا کہ سابق کپتان سلمان بٹ نے مظہر مجید سے ملاقات کرائی ،اور اس نے مجھ سے خوشگوار موڈ میں میچ فکسنگ کی بات کی ، عامر نے مزید کہا کہ میں نے سلمان بٹ سے کہا کہ یہ حرام کام ہے میں نہیں کروں گا،میر ے سامنے سلمان کابہت اچھا امیج تھا،عامر نے کہا کہ پہلی بارجب نوبال کی پیشکش ہوئی تومیں نے منع کردیا، میں نے کہا کہ حرام کام نہیں کرسکتا، اس موقع پر عامر نے کہا کہ مجھے پیشکش کے بار ے میں آئی سی سی کوبتاناچاہیے تھا، اس حوالے سے آئی سی سی اور مینجمنٹ کونہ بتانے پرپچھتاوا ہے،میں نے سلمان سے کہا نوبال نہیں کراسکتا،ڈر لگ رہاہے،جس پر سلمان بٹ نے کہا کچھ نہیں ہوگا،میں نے سوچامظہرمجھے بچالے گا، یہ سوچ کر نو بال کرادی،مجھے احساس تھا کہ میں غلط کررہاہوں،محمدآصف کی نوبال کے بارے میں پتا نہیں تھا، مظہرمجید نے 1500پاوٴنڈ دیے، میں نے رقم لینے سے انکار کیا،مظہرمجید کے اصرار پررقم لیکر رکھ لی ،رقم کو دیکھا تک نہیں ،میں بے وقوف تھا کہ میں نے کسی کو میچ فکسنگ کے متعلق نہیں بتایا، میں کامیابی کی خوشی میں کھویا ہوا تھا۔
18">میں نے میچ فکسرز کو سیریس نہیں لیا ، محمد عامر

مزید خبریں :