دنیا
23 ستمبر ، 2013

سمندری طوفان اوساگی نے چین میں تباہی پھیلادی، 25 افراد ہلاک

سمندری طوفان اوساگی نے چین میں تباہی پھیلادی، 25 افراد ہلاک

بیجنگ … فلپائن کے بعد سمندری طوفان اوساگی نے چین کا رخ کر لیا، چین میں سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے 25 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سمندری طوفان اوساگی نے شمالی چین کے بعد جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کا رخ کر لیا ہے۔ تیز ہواوٴں کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے اور متعدد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 35 لاکھ 6 ہزار افراد متاثر ہو ئے ہیں۔ صوبے بھر کے 7100مکانات تباہ اور کئی گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوچکی ہے۔ خراب موسم کے باعث اب تک 370 پروازیں منسوخ اور 76 تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :