20 مارچ ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی ہے ، آج بابر اعوان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی جانی تھی مقدمہ کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس محمد اطہر سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے شروع ہونے پر بابر اعوان نے روسٹروم پر آکر عدالت سے درخواست کی کہ ان کے وکیل لاہور میں ہیں ، اور ان کو چند دنوں کے لئے بیرون ملک جانا ہے، جس کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت ملتوی کی جائے، جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔