25 ستمبر ، 2013
کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدآج صبح 8بجے کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشن کوآج صبح 8بجے تک بند کردیا گیا ۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن آج صبح دوبارہ کھل گئے۔