دنیا
20 مارچ ، 2012

عراق میں یکے بعد دیگرے دھماکے،40افراد ہلاک

عراق میں یکے بعد دیگرے دھماکے،40افراد ہلاک

بغداد… عراق کے مختلف شہروں میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں میں چالیس افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کربلا میں دو کار بم دھماکے ہوئے جس میں تیرہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں دو ایرانی باشندے بھی شامل ہیں ، تیسرا دھماکا کرکو ک میں ہوا جہاں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں نو پولیس اہل کار ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے۔۔بغداد میں وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر بم دھماکا ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔بغداد میں ہی ایک اور کار بم دھماکے میں دو ، حلا میں ایک اور بیجی میں دھماکے میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔

مزید خبریں :