26 ستمبر ، 2013
نیو یارک…وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے متبادل ذرائع بروکار لائے جائیں گے،نیویارک میں وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے ایٹمی تخفیف اسلحہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جوہری تخفیف اسلحہ کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر کم سے کم ایٹمی طاقت پر یقین ر کھتا ہے۔عالمی برادری ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے امتیازی سلوک ختم کرے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں تخفیف اسلحہ کی کارروائی سے پوری طرح مطمئن ہیں۔