27 ستمبر ، 2013
کراچی…جمعرات کے روز ڈالر 110 روپے کی سطح پر کیسے پہنچا،وجوہات جاننے کے لیے مرکزی بینک نے 10 بینکوں کا آڈٹ شروع کردیا۔ مرکزی بینک کے مطابق فارن کرنسی اتارچڑھاوٴ کی جانچ پڑتال بھی کررہاہے اور اس حوالے سے 10 بینکوں کا آڈٹ کیا جارہا ہے۔اسٹیٹ بینک ڈالرکی ہونے والی خریدوفروخت کے علاوہ درآمدی مقصدکیلئے خریدے گئے ڈالر کا بھی آڈٹ کرے گا۔رواں ماہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھا اور جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر110روپے تک کی سطح پر فروخت ہوا۔