کاروبار
28 ستمبر ، 2013

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند ہوجائیں گے

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے بند ہوجائیں گے

کراچی… سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا،جو اتوارکی صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔

مزید خبریں :