پاکستان
20 مارچ ، 2012

ووٹر لسٹوں کی تصحیح کی مدت میں توسیع کردی گئی

ووٹر لسٹوں کی تصحیح کی مدت میں توسیع کردی گئی

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تصحیح کے لیے دی جانے والی مدت میں تاحکم ثانی توسیع کر نے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں میں صحیح اندراج کے لیے قائم ڈسپلے سنٹرز بیس مارچ تک بند کیے جانے تھے تاہم سینٹرز کو تا حکم ثانی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔خیبر پختونخوا میں پانچ ہزار سے زیادہ ڈسپلے سنٹرز ہیں جبکہ ضلع پشاور میں تین سو چوراسی سنٹرز ہیں۔ذرائع کے مطابق ووٹرزکے ڈسپلے سنٹرز میں عدم دلچسپی کی وجہ سے فہرستوں کی تصحیح کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :