کھیل
20 مارچ ، 2012

ایشیا کپ: سری لنکا کا بنگلا دیش کو233رنز کا ہدف

ایشیا کپ: سری لنکا کا بنگلا دیش کو233رنز کا ہدف

میرپور…ایشیا کپ کرکٹ کے اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو میچ جیتنے کیلئے233رنز کا ہدف دیا ہے۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلا دیشی کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکن بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 19 کے مجموعی اسکور پر جے وردنے صرف 5 رنز بناکر ناظم الحسین کی گیند بولڈ ہوگئے، اس کے بعد سنگاکارا اور دلشان بھی جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے، یہ وکٹیں بھی ناظم الحسین کی حصے میں آئیں۔ ایک موقع پر سری لنکا کی تین وکٹیں صرف 32 رنز پر گر چکی تھیں۔ کاپوگدیرا اور تھریمانے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا، تھریمانے 48 اور کاپوگدیرا 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور یوں پوری ٹیم 49.5 اوور232 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ناظم الحسین نے3، شکیب الحسن اور عبدالرزاق نے 2 ،2 جبکہ مشرفی مرتضیٰ اور شہادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :