کاروبار
28 ستمبر ، 2013

روپے کی قدر میں کمی کاسبب پاکستانی معاشی بدحالی ہے، آئی ایم ایف

روپے کی قدر میں کمی کاسبب پاکستانی معاشی بدحالی ہے، آئی ایم ایف

کراچی…انٹربینک میں ڈالر 110 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی بدحالی کے باعث روپے کی قدر میں گراوٹ ہورہی ہے۔دو روز قبل انٹر بینک میں ڈالر 110 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 111 روپے کی بلد ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے روپے کی قدر میں ٹھہراوٴ آیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق روپے میں گراوٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث کی جارہی ہے۔دوسری جانب واشنگٹن سے آئی ایم ایف کے اعلیٰ افسر جیری رائس نے میڈیا کو بتایا کے پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کرنے کی کوئی شرط نہیں لگائی گئی۔عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کیلئے 6 ارب 64 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی ہے اور معاشی درستگی کے لئے پالیسیاں واضح بھی کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :