کاروبار
28 ستمبر ، 2013

ایکسپو پاکستان:پاکستانی تاجروں کے 30 کروڑ ڈالر کے معاہدے

ایکسپو پاکستان:پاکستانی تاجروں کے 30 کروڑ ڈالر کے معاہدے

کراچی…کراچی میں جاری عالمی تجارتی نمائش، ایکسپو پاکستان، میں دو روز کے دوران پاکستانی تاجروں نے غیر ملکی خریداروں سے مختلف شعبوں میں 30 کروڑ ڈالر کے معاہدے کیے ہیں۔ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ معاہدے پھل و سبزیوں، چاول ٹیکسٹائل، کپڑے، فٹ ویئر کے شعبوں میں کیے گئے ہیں۔ جن ملکوں سے پاکستانی تاجروں کو آرڈرز مل رہے ہیں ان میں متحدہ عرب امارات، بھارت، بنگلادیش، آزربائیجان، ترکی اور امریکا شامل ہیں۔ ٹریڈٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق صرف دو دن میں پاکستانی تاجروں سے 30 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے گئے ہیں جبکہ کئی آرڈرز بھی موصول ہوئے ہیں۔ سبزی اور پھلوں کے 10 لاکھ ڈالر سے زائد، ٹیکسٹائل اور فٹ ویئر سے متعلق بھی کروڑوں ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں۔ مقامی تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ نمائش کے اختتام تک پاکستان نمائش کے اختتام تک مزید کئی کروڑ ڈالر کے آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جس سے ملکی برآمدات کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں :