20 مارچ ، 2012
ایبٹ آباد…ایبٹ آباد کمیشن نے آئی ایس آئی کے سابق ڈی جیز جنرل ضیاء الدین بٹ اورجنرل ندیم تاج، سابق ڈی جی آئی بی اعجاز شاہ، وزیر خارجہ اوروزیر دفاع کو طلب کرلیاہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس اسلام آبادمیں ہوا۔جس میں ائیر وائس مارشل شاہد لطیف پیش ہوئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ندیم تاج، سابق ڈی جی آئی بی اعجاز شاہ، وزیر خارجہ اوروزیر دفاع کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ چیف کمشنر خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی بریفنگ کے لیے طلب کیاہے۔