20 مارچ ، 2012
کراچی…تحفظ نہ دیا گیا تو آ ئندہ 24گھنٹوں میں تمام نشریات بند کردینگے،چیئرمین کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے آج اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوہے کہا کہکیبل آپریٹریز کے لاکھوں روپے کی کیبل کو نقصان پہنچا ہے،ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ،ہمیں فون کالز پر دھمکیاں دی جاتی ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کراتے،تار کاپرچہ کہاں کٹوائیں۔انہوں نے حکومت سے فوری تحفظ کا مطالبہ کیا ۔