20 مارچ ، 2012
کراچی…گزشتہ روزکراچی اور اس کے گر دو نواح میں اٹھنے والے گرد کے طوفان نے شہر میں گرد وغبارسے بچنے والے ماسک کی قیمتوں میں بھی دگنااضافہ کردیا ہے۔کراچی میں گزشتہ روز عوام کو گرد آلود ہواوٴں نے طرح طرح کی پریشانیوں میں گھیر لیا۔جہاں نزلہ، زکام اور گلے کی خراش سمیت سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی تکلیف میں شدت آئی وہیں ماسک فروخت کرنے والے دکاندار وں کی چاندی ہوگئی اور موقع سے فائدہ اٹھا کرانھوں نے قیمتوں کو آناً فاناً آسمان پر پہنچا دیا۔