پاکستان
20 مارچ ، 2012

صدرکیخلاف خط پارلیمنٹ ،افواج اورعوام کی توہین ہوگی،گورنر پنجاب

صدرکیخلاف خط پارلیمنٹ ،افواج اورعوام کی توہین ہوگی،گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے خلاف سوئس حکام کوخط لکھنا پارلیمنٹ،افواج اور اٹھارہ کروڑ عوام کی توہین ہوگی وزیر اعظم نے توہین عدالت نہیں کی، اپنا موقف بیان کیا ہے۔سینئروزیر چودھری پرویز الہیٰ کا کہناہے کہ وہ شریف برادران کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ۔لاہورمیں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ صدر کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی شریانیں نہ پھٹ جائیں،وزیر اعظم نے آئین اور قانون کی روشنی میں بیان دیا ہے، انھوں نے استثنیٰ کے علاوہ سپریم کورٹ کے ہرحکم پر عمل کیا ہے۔سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ انہیں شریف برادران کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ، وہ مہران بنک اسکینڈل پر سپریم کورٹ میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔شہباز شریف کا صدر کے خلاف لہجہ انکی روٹین ہے۔چودھری اعتزاز احسن وزیر اعظم کی موثر وکالت کر رہے ہیں۔ ادھروزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں ،ان کی لوٹ مار کا دور گزر چکاہے۔

مزید خبریں :