پاکستان
20 مارچ ، 2012

عمران خان کی تقریر کے خاتمے پر جلسے میں بدنظمی

عمران خان کی تقریر کے خاتمے پر جلسے میں بدنظمی

بہاول نگر…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جیسے ہی تقریر ختم کر کے جلسے سے گئے تو بدنظمی شروع ہوگئی۔کارکنوں نے اسٹیج پر موجود صوفوں کی گدیاں ہوا میں اچھالنا شروع کردیں۔ اس موقع پر جلسے کے منتظمین بھی دکھائی نہیں دیئے اور کسی نے کارکنوں کو منع نہیں کیا۔ اس سے پیشتر بہاول نگر کے حیدر گراوٴنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عوام کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے بجائے صدر زرداری کی دولت بچارہے ہیں اور سپریم کورٹ کی توہین کررہے ہیں۔بہاول نگر کے حیدر گراوٴنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتی ہے جس میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر بہترین بلدیاتی نظام لائے گی جس سے غریب عوام کو تھانہ کچہری کے چکر سے چھٹکارا ملے گا۔عوام نے فیصلہ کرلیا ہے، اب تبدیلی آئے گی، تبدیلی صرف چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ صدر زرداری کا پیسہ بچانے کے لئے وزیراعظم سپریم کورٹ کی توہین کر رہے ہیں۔ اگر آج سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہوجائے گا، وزیراعظم قوم کا پیسہ بچانے کے بجائے۔

مزید خبریں :