20 مارچ ، 2012
اسلام آباد…شمالی بلوچستا ن اور جنوبی پنجاب کے علاقے بدستور گرد آلود ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں میں گرد آلود ہواوٴں کا زوربتدریج ختم ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہوائیں سندھ اور بلوچستان کے بعد بالائی علاقوں میں موجود ہیں تاہم ان کا زور بتدریج کم ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی کمی طوفانی ہواوٴں کا سبب بنی۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ ،ہزارہ ، پشاور ،راول پنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گللگت بلستتان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے بالائی علاقوں میں گرد کی فضا چھٹ جائے گی۔دادو 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ٹھٹھہ 33 ،مٹھی ،لسبیلہ 32،کراچی ،لاڑکانہ ، نواب شاہ 31،لاہور میں زیادہ سے زیادہ 23 ، پشاور 21 ، اسلام آباد 19،کوئٹہ 10 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔