دنیا
01 اکتوبر ، 2013

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی حفاظت میں ناکامی، 2 میجر جنرلز جبری ریٹائر

افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کی حفاظت میں ناکامی، 2 میجر جنرلز جبری ریٹائر

کابل…افغانستان میں سیکیورٹی امورمیں غفلت برتنے پر2امریکی جنریلوں کوجبری ریٹائرکردیا گیا۔امریکی میرن کورپ کے کمانڈنٹ جنرل جیمز ایموس کے مطابق امریکی سنٹرل کمانڈ کے 4ماہ کی تحقیقات کے نتیجے میں کارروائی کرتے ہوئے جنوب مغربی افغانستان میں بیسٹن کیمپ کی حفاظت میں ناکامی پر دو ٹو سٹار جنریلز کو جبری طور پر ریٹائیرڑ کر دیا گیا ہے۔فوجی اڈے پر ستمبر 2012ء کو طالبان جنگجوں کے حملے میں 2امریکی میرین ہلاک اور متعدد طیارے تباہ ہو گئے تھے۔ میجر جنرل Charles M. Gurganus جنوب مغربی افغانستان میں غیر ملکی افواج کے کمانڈر اور میجر جنرل Gregg A. Sturdevant ایوی ایشن کے کمانڈر تھے۔

مزید خبریں :