20 مارچ ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت حکمران اتحاد کا ایوان صدرمیں اہم اجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر، وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام ، سیکریٹری خارجہ،سیکریٹری دفاع سمیت اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ یہ اجلاس 14 اور 17 مارچ کو ہونے والے اجلاسوں کا تسلسل ہے جس کے دوران خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی سفارشات سے متعلق امور پر بھی غورکیاگیا۔