01 اکتوبر ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشن چار روز کی مسلسل بندش کے بعد آج تین روز کیلئے کھول دئیے گئے۔ گیس لو ڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن گذشتہ چار روز سے بند تھے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ آج صبح چھ بجے ریجن بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے جس کے بعد صارفین قطاروں میں لگے سی این جی ڈلواتے نظر آئےَ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشن 4 اکتوبر کی صبح چھ بجے تک تین روز کیلئے کھلے رہیں گے۔